ریونیو کالونی میں پانی کا مسئلہ حل، لیڈی کونسلر مسز جہانگیر کی کوششیں رنگ لے آئیں

16

اوتھل (رپورٹ-عزیز یوسفزئی)
ریونیو کالونی میں پانی کی عدم دستیابی پر شہریوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر اٹھائی گئی آواز پر فوری ایکشن لیتے ہوئے جام گروپ کی لیڈی کونسلر محترمہ مسز جہانگیر نے عوامی مسئلے کو سنجیدگی سے نوٹ کیا اور ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ عبدالسلام عمرانی سے رابطہ کر کے صورتحال سے آگاہ کیا۔

ایکسین کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی او باگ چند نے ایک ماہر ٹیم فوری طور پر ریونیو کالونی روانہ کی۔ انہوں نے خود بھی علاقے کا دورہ کیا اور ٹیم کو سختی سے ہدایت دی کہ پانی کی فراہمی میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو۔

محمد اکمل، محمد علی اور ان کی ٹیم نے مختلف مقامات پر کھدائیاں کر کے خراب پائپ لائنز کی مرمت کی اور کئی گھنٹوں کی انتھک محنت کے بعد پانی کی فراہمی بحال کر دی گئی۔

علاقہ مکینوں نے پانی کی فراہمی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم ایکسین عبدالسلام عمرانی، ایس ڈی او باگ چند اور لیڈی کونسلر مسز جہانگیر کے تہہ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے ہماری آواز سنی اور فوری عملی اقدامات کیے۔

Comments are closed.