خیبرپختونخوا حکومت نے پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے مسائل حل کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کردی

0 25

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی کے مسائل حل کرنے اور دیگر پہلوں پر غور سے متعلق خصوصی کمیٹی قائم کردی۔تفصیلات کے مطابق صوبے میں لاک ڈائون اور دیگر معاملات پر پرائیویٹ اسکولز ریگولیٹری اتھارٹی کو تحفظات ہیں جس سے متعلق کمیٹی قائم کی گئی ہے جہاں ان پہلوں پر تبادلہ خیال کرکے حل نکالا جائے گا۔وزیراعلی خیبر پختونخوامحمود خان کی ہدایت پر کمیٹی قائم کی گئی کمیٹی 15دنوں میں سفارشات اور جامع رپورٹ وزیراعلی کو پیش کرے گی۔ ممکنہ طور پر پی ایس آر اے کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.