کے الیکٹرک نے کراچی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بڑھانے کا اعلان کر دیا
کراچی : شہر قائد میں بجلی کی فراہمی کے ادارے کے الیکٹرک نے لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں مزید اضافے کا اعلان کردیاتفصیلات کے مطابق کے الیکٹرک نے شہر میں لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں اضافے کا اعلان کردیا ہے،گزشتہ رات سے غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شہر بھر میں شروع کردیا گیا ترجمان کے الیکٹرک نے گیس اور فرنس آئل میں کمی کو لوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں مزید اضافے کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ گیس اور فرنس آئل میں کمی کی وجہ سے کے الیکٹرک کی پیداواری صلاحیت شدید متاثرہوئی ہے، گیس اور فرنس آئل کی فراہمی میں بہتری نہ آئی تو لوڈشیڈنگ مزید بڑھ سکتی ہے۔ کے الیکٹرک کے اعلان سے کراچی کے شہریوں کی پریشانی میں اضافہ ہو گیا ہے۔