
کوئٹہ 22نومبر: ۔صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ نصیر آباد اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ٹڈی دل کے حملوں کے پیش نظر فوری طور پرمحکمہ زراعت کی ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں تاکہ فصلوں کو نقصان پہنچنے سے بچایا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی زراعت کو اس سلسلے میں احکامات جاری کردی گئی ہے کہ وہ متاثرہ علاقوں میں ٹیمیں جلد سے جلد روانہ کر دے تاکہ بروقت متاثرہ علاقوں کا سروے مکمل کر کے ان علاقوں میں اسپرے شروع کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا ہے کہ حکومت فصلوں کو ٹڈی دل کے حملوں سے محفوظ رکھنے کے لے تمام تر اقدامات اٹھا نے کے ساتھ ساتھ متاثر ہ علاقوں میں اسپرے کو یقینی بنانے کے لئے حکومت تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔




