اہم خبریںکھیل

نسیم شاہ نے ٹیسٹ ڈیبیو پر تیز بالنگ سے سب کو گرویدہ بنا لیا

برسبین: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ سے اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا ڈیبیو کرنے والے نوجوان فاسٹ بالر نسیم شاہ نے اپنی تیز بالنگ سے سب کو گرویدہ بنا لیا۔برسبین میں کھیلے جا رہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے 16سالہ نوجوان فاسٹ بالر نسیم شاہ نے ڈیبیو کیا۔ نسیم شاہ نے دنیا کو اپنی قابلیت کے جوہر دکھانے کا موقع نہیں گنوایا۔کپتان اظہر علی اننگز کے ساتویں اوور کے لیے نسیم شاہ کو بالنگ کے لیے لے کر آئے اور ان کی انٹرنیشنل کرکٹ میں پہلی ہی گیند 90میل فی گھنٹہ کی رفتار سے کرائی گئی تھی۔اس کے بعد انہوں نے اس اوور کی تمام ہی گیندیں 90میل فی گھنٹہ یا اس سے زائد رفتار سے کرائیں اور آسٹریلین بلے بازوں خصوصا جو برنز کو پریشان کیا۔نوجوان بالر مستقل تیز رفتار سے گیند کرتے رہے جس پر کمنٹری باکس میں موجود تمام ہی مبصرین انہیں دادوتحسین سے نوازتے رہے اور ان کے روشن مستقبل کی نوید سنائی۔نسیم نے کئی مواقعوں پر 147کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کی اور بالآخر 13ویں اوور کی تیسری گیند پر انہوں نے میچ کی تیز ترین گیند پھینکنے کا اعزاز حاصل کر لیا جو 148.1کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے کرائی گئی تھی۔میچ کے دوران نسیم شاہ اس وقت بدسقمت ثابت ہوئے جب انہوں نے ڈیوڈ وارنر کو 56کے انفرادی اسکور پر آٹ تو کردیا لیکن اس وکٹ کا جشن منانے کے باوجود وہ پہلی انٹرنیشنل وکٹ کا اعزاز ابھی تک اپنے نام نہیں کر سکے کیونکہ وہ گیند نوبال تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button