مریم نواز سے اراکین صوبائی اسمبلی کی ملاقات، شیخوپورہ کے مسائل پر تبادلہ خیال

0

ملاقات کے دوران ارکان اسمبلی نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ضلع شیخوپورہ کے عوامی مسائل، ضروریات اور درپیش مشکلات سے آگاہ کیا، انہوں نے شیخوپورہ میں جاری بیوٹیفکیشن منصوبوں پر عوام کے پرجوش ردعمل سے بھی آگاہ کیا اور شہر میں سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبوں پر وزیراعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کے ہر ضلع میں کیتھ لیب، چلڈرن ہسپتال اور کینسر سینٹر قائم کرنا چاہتے ہیں، عوام کو بہترین طبی سہولیات ان کی دہلیز پر فراہم کرنا ہمارا عزم ہے۔

 

مریم نواز شریف نے کہا کہ بیوٹیفکیشن منصوبوں کی تکمیل سے شہروں کی شکل و صورت بدل گئی ہے، عوام کو بہتر شہری سہولیات کی فراہمی اور شہروں کو خوبصورت بنانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

 

وزیراعلیٰ پنجاب نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی فلاح و بہبود، صحت کی سہولیات کی بہتری اور ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے پنجاب کے تمام اضلاع میں یکساں ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.