ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مومن بلوچ نے ایس ڈی او داد کریم بلوچ اور چیئرمین پیشکان جمیل آدم کے ہمراہ سنٹ سر ٹو پلیری پائپ لائن میں پانی کے بہاؤ کا تفصیلی معائنہ کیا

18

گوادر20اکتوبر۔ ایکسین پبلک ہیلتھ انجینئرنگ مومن بلوچ نے ایس ڈی او داد کریم بلوچ اور چیئرمین پیشکان جمیل آدم کے ہمراہ سنٹ سر ٹو پلیری پائپ لائن میں پانی کے بہاؤ کا تفصیلی معائنہ کیا۔دورے کے دوران سپروائزر پبلک ہیلتھ انجینئرنگ شکور بلوچ نے موقع پر فی سیکنڈ کے حساب سے پانی کے بہاؤ کی پیمائش کی۔ ماہرین کی جانب سے کی گئی کلکولیشن کے مطابق، پائپ لائن کے ذریعے روزانہ تقریباً تین لاکھ پچاس ہزار گیلن پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔یہ پانی پیشکان، پلیری، پراہیں توک، روبار، گنز، بندری، در، پانوان، خرگوشی، بندی اور پسو سمیت متعدد دیہی و ساحلی علاقوں تک پہنچایا جا رہا ہے۔ایکسین مومن بلوچ نے اس موقع پر کہا کہ پائپ لائن کے نظام کو مزید مؤثر بنانے کے لیے ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر پانی کے بہاؤ اور سپلائی کی مسلسل نگرانی کر رہی ہیں، تاکہ عوام کو صاف، محفوظ اور تسلسل کے ساتھ پانی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

Comments are closed.