ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نوجوان خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو بلوچستان کی حدود میں عید الاضحیٰ کے دوران ریکارڈ کی گئی
کراچی، 21 جولائی: ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی نوجوان خاتون اور مرد کے بہیمانہ قتل کی ویڈیو بلوچستان کی حدود میں عید الاضحیٰ کے دوران ریکارڈ کی گئی وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ویڈیو وائرل ہونے پر اس واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو متحرک کر دیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کے روز کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعے کے مقام کی نشاندہی کر لی گئی ہے اور نادرا کی مدد سے ویڈیو میں نظر آنے والے افراد کے چہروں کی شناخت کا عمل جاری ہے ایک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام افراد کا ڈیٹا نادرا کو فراہم کر دیا گیا ہے تاکہ شناخت اور ٹریسنگ کا عمل تیز تر ہو سکے شاہد رند نے کہا کہ یہ واقعہ کسی عام قتل کا نہیں بلکہ ایک سنگین جرم ہے جس میں ریاست خود مدعی بن کر مقدمہ درج کر رہی ہے دونوں متاثرہ خاندانوں کی جانب سے واقعہ رپورٹ نہیں کیا گیا تاہم ریاست اپنی آئینی ذمہ داری نبھاتے ہوئے انصاف کے تمام تقاضے پورے کرے گی ترجمان نے کہا کہ اس وقت تک مقتولین کی لاشیں برآمد نہیں ہو سکیں تاہم واقعے کی ہر زاویے سے چھان بین کی جا رہی ہے شاہد رند نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حکومت کسی قسم کا سیاسی یا قبائلی دباؤ قبول نہیں کرے گی اور تمام ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت اس کیس کو ایک ٹیسٹ کیس کے طور پر دیکھ رہی ہے اور اس میں انصاف کی مکمل فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
Comments are closed.