بلوچستان کے علاقے مچھ میں ایس ایم ایس مچھ سے ٹی بی ایس تک جانے والی 4 انچ قطر کی گیس کی پائپ لائن کو اچانک سیلابی ریلے کے باعث شدید نقصان پہنچا ہے۔
اتوار، ۲۰ جولائی ۲۰۲۵ کو رات تقریباً ۸ بجے بلوچستان کے علاقے مچھ میں ایس ایم ایس مچھ سے ٹی بی ایس تک جانے والی 4 انچ قطر کی گیس کی پائپ لائن کو اچانک سیلابی ریلے کے باعث شدید نقصان پہنچا ہے۔
اتوار کی رات تقریباً ۸:۳۰ بجے حفاظتی اقدام کے طور پر، ایس ایم ایس اور ٹی بی ایس دونوں مقامات پر گیس کی فراہمی معطل کر دی گئی ہے، تاکہ کسی بھی ممکنہ حادثے سے بچا جا سکے اور آپریشنل حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
اس سلسلے میں مچھ کے صارفین کو درپیش آنے والی زحمت کے لئے ادارہ معذرت خواہ ہے۔
شکریہ۔
سلمان احمد صدیقی
ڈپٹی جنرل مینیجر کارپوریٹ کمیونیکیشنز اور ترجمان سوئی سدرن گیس کمپنی
مزید معلومات اور تفصیلات کے لیے رابطہ کیجئے;
ہدا قریشی -ڈپٹی چیف مینیجر، میڈیا ریلیشنز-
0333-367-7782
سید صدف عباس – مینیجر، میڈیا ریلیشنز
0323-821-0323
Comments are closed.