اقوام متحدہ میں چینی سفیر کا ہیٹی کی صورتحال پر اظہارتشویش ،مذاکرات کے ذریعے سیاسی تعطل ختم کرنے کا مشورہ

0 29

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ میں ایک چینی سفیر نے ہیٹی کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہیٹی کی حکومت سے مذاکرات کے ذریعے سیاسی تعطل کو ختم کرنے کا کہا ہے۔ اقوام متحدہ میں چین کے قائم مقام نائب مستقل نمائندے یا شا جون نے کہا کہ ہیٹی میں سیاسی تعطل اور انتشار بدستور جاری ہے اور مذاکرات کے ذریعہ کسی معاہدے پر پہنچنے اور آئینی اصلاحات کی کوششیں کامیاب نہیں ہوسکیں۔انہوں نے سلامتی کونسل کے ایک ورچوئل اجلاس میں بتایا کہ ہیٹی میں ریاستی ادارے مفلوج ہو چکے ہیں اور پرتشدد سرگرمیوں میں اضافے سے سیکیورٹی کی صورتحال بدتر ہوچکی ہے جبکہ معاشی صورتحال بگڑ چکی ہے اور انسانی صورتحال اور لوگوں کے معاش کو مشکلات کا سامنا ہے، چین کو اس پوری صورتحال پر تشویش ہے۔ یا نے کہا کہ چین ہیٹی کے حکام سے بات چیت کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے اور مذاکرات پر مبنی معاہدے کے لئے سازگار حالات پیدا کرنے کا مطالبہ کرتا ہے۔ہیٹی کی حکومت قانون کی حکمرانی کو مستحکم ، اپنے لوگوں کی سلامتی کو یقینی اور بنیادی خدمات کی فراہمی کے لئے اپنی صلاحیت کو بہتر بنائے۔انہوں نے ہیٹی کی تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کو ترجیح دیں،لوگوں کی خواہشات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں اور اپنے اعتماد کو بحال کریں۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی برادری ، خاص طور پر ہیٹی پر اثرورسوخ رکھنے والے ممالک ہیٹی میں معاشی، انسانی ہمدردی اور تکنیکی مدد کو مضبوط کریں اور ملک میں استحکام ،عوام کے معاش کو بہتر بنانے اور 2030 ایجنڈے پر عمل درآمد میں مدد کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.