
کوئٹہ (آن لائن )گورنر بلوچستان امان اللہ یٰسین زئی نے بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 25مئی کو طلب کرلیا ہے بلوچستان صوبائی اسمبلی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گورنر بلوچستان نے آئین کے آرٹیکل (A)109کے تحت بلوچستان صوبائی اسمبلی کا اجلاس 25مئی بروز منگل بوقت چار بجے طلب کرلیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا کی موجودہ تیسری لہر کے پیش نظرایس او پیز کا خیال رکھنے کی بابت تمام معزز اراکین اسمبلی اور متعلقہ افسران سے اسمبلی اجلاس کے دوران ماسک پہننے اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی استدعا کردی گئی۔اجلاس میں تمام وزیٹر کا داخلہ ممنوع قرار دیا گیا۔




