میٹا کا انسٹا گرام ڈائریکٹ ایپ متعارف کرانے کا فیصلہ

0

میٹا کی جانب سے ایک میسجنگ ایپ ڈائریکٹ کو متعارف کرائے جانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔

اس ایپ کا مقصد انسٹا گرام کے چیٹ فیچرز کو مرکزی پلیٹ فارم سے الگ کرنا ہے۔

اس طرح صارفین کو ایک دوسرے سے بات چیت کے لیے مختص ایپ فراہم کی جاسکے گی اور انہیں انسٹا گرام پوسٹس، ریلز اور دیگر مواد کو اسکرول کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

اسی طرح ڈائریکٹ ایپ میں لوگ انسٹا گرام اکاؤنٹ کے بغیر بھی دوسروں کو میسجز بھیج سکیں گے۔

خیال رہے کہ انسٹا گرام میں ڈائریکٹ میسجنگ فیچر 2013 میں متعارف کرایا گیا تھا تاکہ صارفین ایک دوسرے سے فوٹو شیئرنگ ایپ کے اندر میسجز کے ذریعے بات چیت کرسکیں۔

اب ڈائریکٹ میسجنگ کو فیس بک میسنجر کی طرح مرکزی ایپ سے الگ کرکے ایک نئی ایپ کی شکل میں پیش کیا جا رہا ہے۔

اس نئی ایپ میں ون آن ون اور گروپ چیٹ چیٹ ممکن ہوگی جبکہ انسٹا گرام کے چند فیچرز جیسے ڈرا فار ڈرائنگ، نوٹس پرسنلائزڈ اسٹیکرز، وائس ایفیکٹس اور چیٹ تھیمز وغیر بھی دستیاب ہوں گے۔

ابھی یہ نئی ایپ صرف ترکیہ اور تھائی لینڈ میں صارفین کو دستیاب ہے۔

میٹا کے مطابق یہ ایپ 13 سال سے زائد عمر کے افراد کو ہی دستیاب ہوگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.