بلوچستان کے ضلع شیرانی میں لینڈ سلائیڈ، مرکزی سڑک بند، ٹریفک نظام متاثر
(عسکر انٹرنیشنل رپورٹ)
شیرانی، 18 اکتوبر 2025: ضلع شیرانی کے علاقے دھانسر میں ہفتے کی صبح شدید لینڈ سلائیڈ ہوئی، جس کے نتیجے میں مرکزی سڑک مکمل طور پر بند ہو گئی اور ٹریفک نظام شدید متاثر ہوا۔ مسافر اور ٹرانسپورٹرز اس بندش کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے پولیس اور ضلع شیرانی کی انتظامیہ کے تعاون سے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے ملبہ ہٹانے اور ٹریفک بحال کرنے کی کوششیں شروع کر دی ہیں، تاہم لینڈ سلائیڈ کی شدت اس کام کو مشکل بنا رہی ہے۔
انتظامیہ نے عوام اور ٹرانسپورٹ آپریٹرز سے ہدایت کی ہے کہ متبادل راستے استعمال کریں اور حفاظتی اقدامات کے لیے ضلع انتظامیہ کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔
حکومت بلوچستان، ضلع شیرانی کی انتظامیہ کے ذریعے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ تازہ ترین معلومات کے لیے سرکاری ہدایات پر عمل کریں۔
Comments are closed.