صدر آصف علی زرداری کا سانحۂ کارساز کی برسی پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت
عسکر انٹرنیشنل رپورٹ
اسلام آباد، 18 اکتوبر 2025:
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سانحۂ کارساز کی 18ویں برسی کے موقع پر شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور جمہوریت کے تمام شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قربانیاں جمہوریت پسندوں کے لیے آج بھی رہنمائی اور حوصلے کا سرچشمہ ہیں۔
صدرِ مملکت نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے واضح خطرات کے باوجود وطن واپسی کا فیصلہ کیا اور جمہوریت کی بحالی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھی۔
انہوں نے کہا کہ سانحۂ کارساز کے بعد بھی محترمہ نے ہمت نہیں ہاری، بلکہ اگلے ہی دن زخمیوں کی عیادت اور شہداء کے لواحقین سے اظہارِ ہمدردی کیا، جو ان کی اپنے کارکنوں اور عوام سے گہری وابستگی کا مظہر ہے۔
صدر زرداری نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی زندگی، جدوجہد اور قربانی آج بھی جمہوریت، امن اور انصاف کے علمبرداروں کے لیے رہنمائی کا مینار ہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خلاف جاری جدوجہد میں شہداء کارساز کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں کہ ہم ایسی تمام قوتوں کو شکست دیں گے جو ملک میں امن و استحکام کے دشمن ہیں۔
> “قوم محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوریت، امن اور عوامی حقوق کے لیے دی گئی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی”، صدر آصف علی زرداری۔
Comments are closed.