پیپلزپارٹی اب بھٹو کے نام کا چورن نہیں بیچ سکتی، نصرت سحر عباسی
لاڑکانہ: گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رہنما نصرت سحر عباسی نے کہا ہے کہ اس سے زیادہ تذلیل کیا ہوگی کہ لوگوں کے لیے اسپتالوں میں اسٹریچر تک موجود نہیں۔تفصیلات کے مطابق گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کی رہنما و ممبر سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی نے پاکستان پیپلز پارٹی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ لاڑکانہ میں غریب لوگوں کی حالت سب دیکھ رہے ہیں۔رہنما جی ڈی اے کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اب بھٹو کے نام کا چورن نہیں بیچ سکتی، بھٹو زندہ ہے، روٹی کپڑا اور مکان کے نام پر لوگوں کو بے وقوف بنایا گیا۔نصرت سحر عباسی کا مزید کہنا تھا کہ ہم پیپلز پارٹی ے غریب لوگوں کو کیا دھمکائیں گے، لاڑکانہ میں غریب لوگوں کی حالت سب دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ سندھ پر برسوں سے قابض جماعت کی اس سے زیادہ تذلیل کیا ہوگی کہ لاڑکانہ کے اسپتالوں میں لوگوں کے لیے اسٹریچر بھی موجود نہیں۔