لیہ میں تیز رفتار گاڑی کو حادثہ، 6 افراد جاں بحق، 15 زخمی

0 34

لیہ:  لیہ میں تیز رفتار ہائی ایس ڈالہ بے قابو ہو کر الٹنے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے صوبہ پنجاب کے ضلع لیہ میں جیسل روڈ کے قریب تیز رفتار پک اپ موڑ کاٹتے ہوئے الٹ گئی، حادثے میں 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 15 افراد زخمی ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق 15 زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لیہ منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.