مستونگ میں قومی شاہراہ پر چوتو کے قریب فائرنگ کا افسوسناک واقعہ
دہشت گردوں نے قلات سے کوئٹہ آنے والے پولیس قافلے کو چوتو کے مقام پر نشانہ بنایا، قافلے میں دو ٹرک اور دو پک اپ شامل تھیں، ترجمان بلوچستان حکومت
حملے میں قائم مقام ڈی ایس پی انسپکٹر عبدالرزاق اور کانسٹیبل رضا محمد جام شہادت نوش کر گئے، ترجمان حکومت بلوچستان
فائرنگ سے کانسٹیبل تاج محمد اور کانسٹیبل خورشید احمد زخمی، اسپتال منتقل کر دیا گیا، ترجمان صوبائی حکومت
سیکورٹی فورسز اور پولیس اہلکار فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچے، علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے ، ترجمان بلوچستان حکومت
شہداء کی میتوں اور زخمی اہلکاروں کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے، شاہد رند
دہشت گردی کے واقعات امن دشمنوں کی مایوسی کا مظہر ہیں، بلوچستان کے عوام اور سیکورٹی فورسز کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے, ترجمان بلوچستان حکومت
حملے کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند

