محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی مشترکہ کارروائی، 100 ایکڑ سے زاہد پوست کی فصل تلف
چمن18جولائی :۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی مشترکہ کارروائی، 100 ایکڑ سے زاہد پوست کی فصل تلف محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن بلوچستان اور اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے چمن میں پوست کی کاشت کے خاتمے کے لیے مربوط اور مو¿ثر کارروائی کا سلسلہ کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ یہ آپریشن 13 جولائی کو ضلع چمن میں شروع کیا گیا تھا، جو17 جولائی کو اختتام پذیر ہوا۔اس مشترکہ انسدادی مہم کے دوران 100 ایکڑ سے زائد رقبے پر کاشت کی گئی پوست کی غیرقانونی فصل کو مکمل طور پر تلف کر دیا گیا مہم میں محکمہ ایکسائز کے افسران و اہلکاروں نے فعال اور بھرپور شرکت کی، جبکہ اینٹی نارکوٹکس اور اینٹی نارکوٹکس فورس کے ساتھ مکمل تعاون اور کوآرڈینیشن کو یقینی بنایا گیا۔ محکمہ کے اہلکاروں نے بتایا کہ یہ مہم منشیات کی روک تھام کے لیے حکومت بلوچستان کے عزم اور مربوط حکمت عملی کا عملی مظہر ہے۔ جبکہ محکمہ کے اعلیٰ افسران نے کہا کہ متعلقہ اداروں کی بروقت کارروائی اور زمینی سطح پر کی گئی محنت قابلِ ستائش ہے، جس سے علاقے میں پوست کی کاشت کے رجحان کو مو¿ثر انداز میں کم کرنے میں مدد ملے گی۔


