ڈی سی سبی میجر (ر) الیاس کبزئی کی زیر صدارت ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس
ڈی سی سبی میجر (ر) الیاس کبزئی کی زیر صدارت ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس
تمام محکموں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران کی شرکت
بلوچستان حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز جاری
کھلی کچہریوں میں اٹھائے گئے مسائل پر عملدرآمد کا آغاز کیا جائے گا ۔ ڈی سی سبی
اجلاس میں سیکیورٹی و سرکاری اداروں کی مشاورت سے فیصلے اور سفارشات مرتب
ڈی ایچ کیو ہسپتال کی مرمت کے لیے پی سی ون تیار کرنے کی ہدایت
ڈی سی نے دور دراز بی ایچ یوز کو سولر سسٹم کی فراہمی کا اعلان کر دیا
تمام محکموں کو پیر تک پی سی ون جمع کرانے کی سختی سے ہدایت کر دی ہے۔ ڈی سی سبی
اجلاس میں پریس کلب سبی کے ہال کی تعمیر کی منظوری
بس اڈوں ، مصروف مقامات پر انتظار گاہیں اور عوامی ٹوائلٹس تعمیر کیے جائیں گے۔ میجر (ر) الیاس کبزئی
اجلاس میں سبی کے فلٹریشن پلانٹس کو فعال کرنے کی ہدایت کر دی ۔
اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں میں ڈپلی کیشن اور اوور لیپنگ کی ممانعت کا فیصلہ۔
منڈھائی روڈ کی مرمت میں بی اینڈ آر کے قلیوں کی خدمات حاصل کئے جائیں گی۔ ڈی سی سبی
سڑک کی مرمت کے لیے ایکسکیویٹر اور فیول اخراجات منظور کر لئے۔ ڈی سی سبی
وومن ڈویلپمنٹ کی عمارت اور بس اڈے کے لیے بجلی کی فراہمی کے لیے اسٹیمیٹس جلد تیار کیے جائیں۔ ڈی سی سبی
ڈی سی سبی نے ناکارہ اسکول عمارتوں کی بحالی کے لیے پی سی ون بنانے کا حکم دے دیا
شہر میں نئی پائپ لائن بچھانے کے لیے پلان جلد جمع کروایا جائے ۔ ڈی سی سبی
تمام ترقیاتی منصوبے تین مراحل میں مکمل کیے جائیں گے۔ میجر (ر)الیاس کبزئی
غیر مؤثر منصوبے دوبارہ بحث کے لیے فورم پر لائے جا سکتے ہیں: ڈی سی سبی



