سابق ڈی جی ایل ڈی اے کے جوڈیشل ریمانڈ میں22جون تک توسیع

0 27

لاہور: احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں بائیس جون تک توسیع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت لاہور میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس پر سماعت ہوئی،احد چیمہ کو پانچ روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر جج امجد نذیر چوہدری کے روبرو پیش کیا گیا۔سماعت میں نیب کے تین گواہوں نصیر احمد، روؤف وائیں اور لیاقت علی کے بیان قلمبند کئے گئے،دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر کے موقف اختیار کیا کہ احد چیمہ پر اندرون و بیرون ملک اربوں روپے کے ناجائز اثاثہ جات بنانے کا الزام ہے،احد چیمہ کے اثاثہ جات کی مارکیٹ اربوں روپے کے قریب ہے جبکہ احد چیمہ نے فیملی ممبران کے نام بے نامی جائیدادیں بھی بنا رکھی ہیں۔بعد ازاں احتساب عدالت نے سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کرتے ہوئے پانچ مزید گواہوں کو بیان ریکارڈ کروانے کے لئے بائیس جون کو طلب کرلیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.