غفور آباد: افغان جارحیت کے خلاف نوجوان رہنما میر آصف لہڑی کی قیادت میں پرزور ریلی، عوام کا پاک فوج کے ساتھ یکجہتی کا اعلان

16

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

نصیرآباد، 17 اکتوبر 2025

غفور آباد (نصیرآباد نامہ نگار) — افغان جارحیت کے خلاف قائدِ شَور و جذبہ، نوجوان سیاسی و سماجی رہنما میر محمد آصف جان لہڑی کی قیادت میں ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس میں سیاسی کارکنان، قبائلی عمائدین اور مقامی شہریوں کی کثیر تعداد نے حصہ لیا۔ ریلی میں محمد شریف لہڑی، میر رحیم داد لہڑی، شاہد علی لہڑی سمیت دیگر رہنماؤں اور عوام نے ہاتھوں میں قومی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز اٹھائے رکھے جن پر ‘‘پاکستان زندہ باد’’ اور ‘‘افواجِ پاکستان کو سلام’’ جیسے نعرے درج تھے۔

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے میر آصف لہڑی نے کہا کہ سرحدوں پر کسی بھی قسم کی جارحیت ناقابلِ قبول ہے اور یہ ملک کی خودمختاری، امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وطن کا دفاع ہر شہری کی اولین ذمہ داری ہے اور دشمن کے ہر اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ میر آصف نے عوام سے اپیل کی کہ وہ پاک فوج کے ساتھ مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کریں اور ملکی سالمیت کے دفاع میں یکجا رہیں۔

ریلی کے اختتام پر شرکاء نے وطن کی سلامتی اور افواجِ پاکستان کی کامیابی کے لیے خصوصی دعا کی اور عہد کیا کہ کسی بھی حالت میں سرحدی حدود اور ملکی سالمیت پر آنچ برداشت نہ کی جائے گی۔

کلیدی الفاظ: غفور آباد ریلی، میر آصف لہڑی، پاک فوج یکجہتی، سرحدی جارحیت کے خلاف مظاہرہ، .

Comments are closed.