سکرنڈ (رپورٹ راج کماراوڈ)سکرنڈ سے تقریباً 15 کلو میٹر دور کڈھر تہانے کی حدود مین گائون شاہ آباد میں 55 سالہ شخص گلبہار بگھیو نے گھریلو پریشانیوں سے تنگ آکر گلے مین میں پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ کدھر پولیس کی اطلاع پر ہمدرد فری ایمبولینس سروس کی ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور لاش کو تحویل میں لے کر تعلقہ اسپتال سکرنڈ پہنچایا، جہاں ضروری کاغذی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی، جنہیں ہمدرد فری ایمبولینس کے دریعے اپنے گاؤں شاہ آباد لے گئے۔ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ دریں اثناء کدھر پولیس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔



