بین الاقوامی

را کی خود ساختہ پراکسی تنظیم ٹی آر ایف کا بھارتی پروپگینڈا اور اصل حقائق

پہلگام فالس فلیگ آپریشن کیا کے بعد بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ حملے کی ذمہ داری “دی ریزسٹنس فرنٹ”   نامی تنظیم نے قبول کی ہے۔ اب اطلاعات ہیں کہ اس فرضی تنظیم پر امریکہ کی طرف سے پابندی لگائی جا رہی ہے جو کے بہرحال ایک مثبت اقدام ہے کیونکہ پاکستان نے ہمیشہ دہشت گردی کو اسکی تمام ہیئتوں اور اشکال، اقسام میں رد کیا ہے

یہ بات اب بالکل واضح ہو چکی ہے کے
🔰بھارتی انٹیلیجنس ایجنسی “را” نے پہلگام فالس فلیگ آپریشن کو بہانہ بنا کر ایک خود ساختہ تنظیم “ٹی آر ایف” کو متعارف کروایا۔ اس تنظیم کو دہشت گرد قرار دے کر اس کا تعلق لشکرِ طیبہ اور پاکستان سے جوڑنے کی کوشش بھی کی گئی۔ لیکن یہ دعوے کئی سوالات کو جنم دیتے ہیں جو اس تنظیم کی حقیقت پر سنجیدہ سوالات اٹھاتے ہیں

🔰شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ ٹی آر ایف دراصل بھارتی خفیہ ایجنسی “را” کی ایک ذیلی کاغذی تنظیم ہے، جسے خاص طور پر پاکستان کے خلاف استعمال کیا گیا۔ آج تک نہ اس تنظیم کا کوئی رکن سامنے آیا، نہ کوئی گرفتاری ہوئی، نہ کسی دہشت گرد کا بایوڈیٹا، شناختی کارڈ یا مالیاتی لین دین عوام کے سامنے لایا گیا۔آخرکیوں بھارت یہ نہیں کر سکا؟

🔰اگر یہ تنظیم واقعی کسی حملے میں ملوث تھی تو اب تک اس کے خلاف شواہد سامنے کیوں نہیں آئے؟سب سے اہم سوال یہ ہے کہ کیا واقعی “ٹی آر ایف” نام کی کوئی تنظیم موجود بھی ہے یا نہیں؟ بھارت نے اس کے وجود کا دعویٰ تو کیا، مگر کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکا۔

🔰ٹی آر ایف جیسی تنظیموں کو بنانے کا واحد مقصد پاکستان کو عالمی سطح پر بدنام کرنا ہے بھارت کی جانب سے ٹی آر ایف کو پاکستان سے جوڑنے کی کوشش ایک مذاق محسوس ہوتی ہے، کیونکہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے۔ بھارت کی جانب سے اسپانسر کی گئی دہشتگردی کے خلاف پاکستان نہ صرف لڑ رہا ہے بلکہ بارہا عالمی فورمز پر ٹھوس ثبوت بھی پیش کر چکا ہے، جن میں بھارتی آرمی افسران کی آڈیو لیکس اور پراکسی نیٹ ورکس شامل ہیں۔

🔰فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان جیسے بھارتی پراکسی نیٹ ورکس پاکستان میں دہشتگردی کو فروغ دے رہے ہیں جن کے بھارت کے ساتھ روابط کہ شواہد بارہا پاکستان عالمی سطح پر پیش کر چکا ہے مگر بھارت نے ٹی آر ایف سے متعلق آج تک کوئی آڈیو، ویڈیو، مالی لین دین یا کوئی فردی شناخت عوام کے سامنے پیش نہیں کی۔

🔰 بھارت خطے میں بدامنی پھیلانے کے لیے اسی طرح کی جعلی تنظیموں کو پراکسی کے طور پر استعمال کرتا ہے۔ پاکستان کا مؤقف ہمیشہ واضح رہا ہے یعنی امن کی خواہش، دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن کارروائی، اور ہر سطح پر بھارتی مداخلت کا ثبوتوں کے ساتھ جواب دینا۔ اب دنیا پاکستان کے کردار کو تسلیم کرتی ہے، اور بھارت کا جھوٹا بیانیہ اب دنیا کے لیے بے نقاب ہو رہا ہے

Related Articles

Back to top button