سکرنڈ (رپورٹ راج کمار اوڈ) سندھ کے قدیم تعلیمی ادارے ایگریکلچر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ سکرنڈ میں دو سالہ ڈپلومہ کورسز کے لیے انٹری ٹیسٹ اور انٹرویوز کا انعقاد کیا گیا جس میں سندھ کے مختلف شہروں سے سینکڑوں مرد و خواتین طلباء نے شرکت کی۔ انسٹیٹیوٹ کے پرنسپل محمد بچل سوہو کی انتظامی اور میزبانی میں ہونے والے ٹیسٹ کی تنظیم اور ماحول کو طلباء کے والدین نے سراہا۔ فیلڈ اسسٹنٹ، لیڈی فیلڈ اسسٹنٹ اور اسٹاک اسسٹنٹ کے دو سالہ ڈپلومہ کورسز میں داخلے کے لیے طلبہ سے تحریری ٹیسٹ لیا گیا جس کے بعد انٹرویوز بھی لیے گئے۔ اس موقع پر ادارے کے پرنسپل محمد بچل سوہو نے کہا کہ طلباء کی کثیر تعداد میں شرکت اس بات کا ثبوت ہے کہ آج کی نوجوان نسل میں زرعی اور لائیو سٹاک کے شعبے میں تربیتی علم حاصل کرنے کا جوش اور جذبہ موجود ہے۔ دریں اثناء داخلہ کے عمل کے دوران طلباء کے والدین نے بھی ادارے کا دورہ کیا جہاں وہ ادارے کے ماحول، سہولیات اور تربیتی نظام سے بہت متاثر ہوئے۔ انہوں نے ادارے کی انتظامیہ کی تعریف کی اور اسے دیہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کا ذریعہ قرار دیا۔ محمد بچل سوہو نے یہ بھی کہا کہ ایگریکلچر ٹریننگ انسٹیٹوٹ سکرنڈ سندھ کی زرعی ترقی، خود کفالت اور پائیدار زراعت میں تاریخی اور بنیادی کردار ادا کر رہا ہے۔ اس ادارے نے مسلسل تکنیکی، علمی، عملی اور تربیتی عمل کے ذریعے سندھ کے ہزاروں نوجوانوں کو روزگار کے قابل بنایا ہے۔
Check Also
Close
-
پاکستان اور بھارت کے درمیان قیدیوں کی فہرستوں کا تبادلہجولائی 1, 2022




