سکرنڈ(رپورٹ راج کماراوڈ)
سکرنڈ میں دو روز قبل پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں جاں بحق ہونے والے چانڈیو برادری کے نوجوان سلیمان چانڈیو اور ایک زخمی شخص کے واقعے کی ایف آئی آر سکرنڈ تھانے میں درج کر لی گئی ہے، پولیس ذرائع کے مطابق مقدمے میں مری برادری کے پانچ افراد، قربان مری، فرحان مری، شاہنواز مری، جھنڈو خان مری اور خیر محمد مری کو نامزد کیا گیا ہے، واقعے کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص شدید زخمی بھی ہوا تھا، جسے فوری طور پر نواب شاہ اسپتال منتقل کیا گیا تھا پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے


