پاکستانتازہ ترین

چکوال اور جہلم کے دیہات میں بروقت ریسکیو آپریشن،40 قیمتی انسانی جانیں بچا لی گئیں

لاہور17 -جولائی:……چکوال اور جہلم کے دیہات میں بروقت ریسکیو آپریشن کرکے 40 قیمتی انسانی جانیں بچا لی گئیں۔ سرحدی گاؤں ڈھوک بدر اور دیگر دیہات میں طوفانی بارشوں سے دریا میں طغیانی آگئی۔ چکوال سائیڈ پر کلاؤڈ برسٹ کی وجہ سے پانی کابہت بڑا ریلا بھی پہنچ گیا۔ ڈپٹی کمشنر کی درخواست پرآرمی ایئر لفٹ ہیلی کاپٹر فوراً پہنچ گیا۔ ڈھوک بدر اور نکان کلاں میں آرمی ایئر لفٹ ہیلی کاپٹر کا محفوظ ریسکیو آپریشن کرکے طوفان میں گھرے 40 افراد کو ایئر لفٹ کرکے بچا لیا گیا۔ چند گھنٹے میں پورا ریسکیو آپریشن مکمل کر لیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تمام دیہاتی افراد کوباحفاظت اور باخیریت محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔ طوفانی بارش، طغیانی اور پانی کے بہت بڑے ریلے کی وجہ سے ڈھوک بدر اور دیگر گاؤں کا زمینی راستہ منقطع ہوچکا تھا۔ بروقت ریسکیو آپریشن پر دیہات کے مکینوں نے حکومت پنجاب اور آرمی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ متاثرہ افراد نے کہا کہ اگر انتظامیہ بروقت ریسکیوآپریشن نہ کرتی تو بچاؤ مشکل تھا۔ خوشی ہے کہ آج ہم محفوظ اور باحفاظت مقام پر موجود ہیں۔

Related Articles

Back to top button