پاکستانتازہ ترین

راولپنڈی میں شدید بارش کے بعد مرکزی شاہراہیں کلئیر کر دی گئیں،مری روڈ، راجہ بازار اور مرکزی شہر کی ملحقہ رابطہ سڑکوں سے پانی کا نکاس کر دیا گیا

راولپنڈی: 17 جولائی۔راولپنڈی میں شدید بارش کے بعد مرکزی شاہراہیں کلئیر کر دی گئیں۔مری روڈ، راجہ بازار اور مرکزی شہر کی ملحقہ رابطہ سڑکوں سے پانی کا نکاس کر دیا گیا۔راولپنڈی میں 200 ملی میٹر سے زائد بارش اور نالہ لئی میں طغیانی کے بعد انتظامیہ، ریسکیو 1122، پی ڈی ایم اے سمیت دیگر امدادی ادارے متحرک ہیں۔نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ کم ہوکر 21فٹ سے پانچ فٹ پر آگیا۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے کامیاب ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن پر انتظامیہ، امدادی اداروں اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔راولپنڈی شہر کے بیشتر روڈ سے پانی کی نکاسی کا عمل مکمل ہونے پر وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ڈپٹی کمشنرراولپنڈی حسن وقار کو شاباش دی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے انتظامیہ کو ریسکیو ریلیف آپریشن جاری رکھنے کی ہدایت کی۔پورے پنجاب میں طوفانی بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں چوبیس گھنٹے نگرانی اور امدادی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ہدایت کی کہ عوام کے ان ومال کے تحفظ کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں،نکاسی آب کے لیے مشینری بھی استعمال کی جا رہی ہے۔ریسکیو آپریشن کامیاب ہوئے ہیں، عوام کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاگیا۔سیلابی صورتحال میں وارننگ سسٹم متحرک رہے اور اب بھی ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے طوفانی بارشوں اورندی نالوں میں طغیانی کے پیش نظر مسلسل مانیٹرنگ جاری رکھنے کی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے پاک فوج اورریسکیو ٹیم کے اہلکاروں کو شاندار خدمات پر شاباش دیں۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے سیلابی ریلے کے خطرات کے پیش نظرمتعلقہ علاقوں میں سائرن بجانے اورمسلسل اعلانات جاری رکھنے کی بھی ہدایت کی۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے عوام کو ندی نالوں سے دور رہنے اور حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کی اپیل بھی کی۔

Related Articles

Back to top button