لاہور17 – جولائی:……راولپنڈی کے نواحی علاقے لادیاں میں ریسکیو آپریشن کر کے 16 افراد کو بچا لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ریسکیو آپریشن کی ڈیجیٹل مانیٹرنگ کی۔ دریا سواں میں شدید ترین طغیانی کے باعث لادیاں کے قریب 16افراد سیلابی ریلے میں گھر گئے تھے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے فوری طور پر اے سی صدر کی نگرانی میں ریسکیو ٹیم کو روانہ کیا۔ ریسکیو ٹیم نے سیلاب میں گھرے افراد کو نکالنے کے لئے فوراًآپریشن شروع کرکے سیلابی ریلے میں گھر ے 12 افراد کو نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ٹیم نے لادیاں میں سیلابی ریلے سے مزید 5 افراد کو بچا لیا گیا۔
Related Articles
Check Also
Close




