بلوچستان

ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا

نصیرآباد17جولائی :۔ ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عبدالمنان لاکٹی ایم ایس ڈاکٹر حبیب پندرانی ڈی ایس ایم پی پی ایچ آئی فیصل اقبال کھوسہ ڈرگ انسپکٹر ڈاکٹر اعجاز علی خزانہ آفس سے امجد بہرانی سپرنٹنڈنٹ قاسم ڈومکی ڈپٹی کمشنر کے پی ایس منظور شیرازی شریک تھے اجلاس میں ضلع نصیرآباد میں جاری طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے غیر حاضر ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے حوالے سے جائزہ لیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نصیرآباد منیر احمد خان کاکڑ نے کہا کہ بلوچستان حکومت صحت کے شعبے پر خصوصی توجہ دی رہی ہے غیر حاضر عملے اور ڈاکٹرز کے خلاف سخت کاروائی کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں ہم غیر حاضر ڈاکٹرز کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں کریں گے ان کے خلاف کارروائی کی جائے ان کی تنخواہوں سے کٹوتی کریں اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل طریقے حاضری کے عمل کو یقینی بنایا گیا ہے یہ تمام سسٹم ڈویژنل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بیسک ہیلتھ یونٹس سمیت دیگر آر ایچ سیز کو بھی جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ ڈاکٹرز اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں اور لوگوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کریں تاکہ لوگوں کو مقامی سطح پر علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں ایم ایس پر لازم ہے کہ وہ سول ہسپتال میں ادویات کی دستیابی کو یقینی بنائیں اگر ادویات کی فراہمی میں مشکلات درپیش ہیں تو اس کے تدارک کے لیے محکمہ صحت کے حکام کو آگاہی فراہم کی جائے جہاں پر بھی ضلعی انتظامیہ کی مدد کی ضرورت محسوس ہو تو ہم ہرقسم کی معاونت کی فراہمی بنائیں گے انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام طبی مراکز کے طبی مراکز کے سرپرائز وزٹ کریں گے مون سون بارشوں اور متوقع سیلابی صورتحال کو مدنظر رکھ کر اقدامات کیے جائیں ادویات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ تمام میڈیکل لیبارٹریز کی رجسٹریشن کے عمل کو یقینی بنایا جائے غیر رجسٹرڈ لیبارٹریز سیل کر دی جائیں گی ڈرگ انسپیکٹر کو چاہیے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر ادویات کا جائزہ لیں زائد المعیاد ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے۔

Related Articles

Back to top button