بلوچستان
علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق مغربی موسمیاتی لہر بلوچستان کے شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں میں داخل ہوچکی ہے
کوئٹہ17جولائی :۔علاقائی موسمیاتی مرکز بلوچستان کے مطابق مغربی موسمیاتی لہر بلوچستان کے شمال مشرقی اور جنوبی علاقوں میں داخل ہوچکی ہے۔ ان میں لسبیلا، آواران، خضدار، سبی، ژوب، موسیٰ خیل، زیارت، ہرنائی، لورالائی اور بارکھان شامل ہیں۔ ان اضلاع میں 17 سے 19 جولائی 2025 تک مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔جمعرات اور جمعے صوبے کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم مرطوب رہے گا۔ تاہم بارکھان، سبی، موسیٰ خیل، لورالائی، ڈیرہ بگٹی، ڑوب اور آواران میں چند ایک مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت دالبندین میں 42.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔



