صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار فیصل خان جمالی کی کاوشوں سے ٹی ایچ کیو اسپتال استامحمد میں پہلی بار 22 مختلف آسامیوں کو کنٹریکٹ بنیادوں پر منظور کروایا گیا
استامحمد17جولائی :۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیر علی جمالی نے کہا ہے کہ ضلع استامحمد میں محکمہ صحت کے حوالے سے صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار فیصل خان جمالی کی کاوشوں سے ٹی ایچ کیو اسپتال استامحمد میں پہلی بار 22 مختلف آسامیوں کو کنٹریکٹ بنیادوں پر منظور کروایا گیا ہے جن میں ڈائیلاسز ٹیکنیشن، ای سی جی ٹیکنیشن، او ٹی ٹیکنیشن، لیبارٹری ٹیکنیشن، آئی ٹیکنیشن، الٹراساو¿نڈ ٹیکنیشن، فزیوتھراپی ٹیکنیشن، اینستھیزیا ٹیکنیشن، فیمیل میڈیکل آفیسر اور ڈیٹا آپریٹر شامل ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ میڈیکل آفیسرز، لیڈی میڈیکل آفیسرز اور کنسلٹنٹس کی پوسٹیں بھی کنٹریکٹ کی بنیاد پر منظور ہو گئی ہیں ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر استامحمد امیر علی جمالی نے ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ نیک محمد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر امیر علی جمالی نے بتایا کہ ان شاءاللہ بہت جلد ہیلتھ کارڈ کے ذریعے استامحمد کی عوام کو علاج معالجے کی مزید بہتر سہولیات میسر ہو سکیں گی ہماری بھرپور کوشش ہے کہ طب کے شعبے کے تمام درپیش مسائل کے تدارک کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں تاکہ ضلع بھر میں لوگوں کو طبی سہولیات کے فراہمی میں جو مشکلات درپیش آ رہی ہیں ان کا قلع قمع کیا جا سکے انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کے ڈاکٹرز لوگوں کو بہتر معنوں میں طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں اور حکومت جو اقدامات کر رہی ہے اس کے ثمرات عوام کی دہلیز تک پہنچانے کیلئے سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کئے جا رہے ہیں تاکہ لوگوں کی بہتر معنوں میں خدمت کی جا سکے دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی اولین ذمہ داریوں کا حصہ ہے ضلع بھر میں طبی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تمام امور کا باریک بینی کے ساتھ جائزہ لے رہے ہیں اور تمام تر درپیش مسائل کے متعلق آگاہی حاصل کرکے ٹھوس بنیادوں پر اقدامات کو یقینی بنا رہے ہیں تاکہ عوام کو طبی سہولیات کی فراہمی بلا تعطل فراہم کی جا سکیں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر امیر علی جمالی نے کچھ مسائل جن میں ضلع میں آبادی کے تناسب سے ادویات کی کمی اس کے ساتھ۔bifurfaction کچھ ہیلتھ facilties کے کوڈز کا مسئلہ دور دراز علاقوں میں قائم طبی مراکز میں اسٹاف کی حاضری مانیٹرنگ نہایت ضروری ہے مگر ٹرانسپورٹ نہ ھونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا بھی ھے ضلع الگ ہونے کی وجہ سے اسٹاف کی کمی، ڈسٹرکٹ ہیلتھآفیسر۔ڈسٹرکٹ سپورٹ مینیجر کی افسزز نہ ہونے کی وجہ سے کام کرنے میں دقت پیش آرہی ہے ٹراما سینٹر کی عمارت مکمل ہو چکی ہے مگر ضروری اسٹاف کی کمی درپیش ہے ان سب کے باوجود محدود وسائل میں رہتے ہوئے ہم عوام کی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے دیگر کئی اہم پہلوو¿ں پر تفصیل کے ساتھ روشنی ڈالی۔




