بلوچستان
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا
کوئٹہ 17 جولائی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن گروپ کا اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں حالیہ کنٹریکٹ پر بھرتی ہونے والے اساتذہ کی تنخواہوں، ویری فیکیشن اور ایچ آر فارم سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت کی گئی۔اجلاس کے دوران ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کی کہ وہ اساتذہ کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں اور تنخواہوں کی فوری ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں اور ان کے مسائل کا بروقت حل تعلیمی نظام کے استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم کے افسران اور دیگر متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔


