پاکستانتازہ ترین

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا آواران میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین۔

اسلام آباد: 17 جولائی 2025؛

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا آواران میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا آپریشن کے دوران میجر سید رب نواز طارق کے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا میجر سید رب نواز طارق کی جرات اور بہادری کو خراج عقیدت۔

بلوچستان میں بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان جیسے دہشتگردوں کا انجام عبرتناک ہوگا، اسپیکر سردار ایاز صادق

سیکیورٹی فورسز کے بہادر جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اسپیکر سردار ایاز صادق

قوم کو اپنے بہادر افسروں اور جوانوں پر فخر ہے، اسپیکر قومی اسمبلی

پاکستان کے دفاع و استحکام کے لیے جانوں کا نذرانہ دینے والے قوم کے حقیقی ہیرو ہیں، اسپیکر سردار ایاز صادق

دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ کارروائیاں قابلِ تحسین ہیں، اسپیکر سردار ایاز صادق

غم اور دکھ کی گھڑی میں شہید میجر رب نواز طارق کے اہلخانہ کے غم میں برابر کا شریک ہوں، اسپیکر قومی اسمبلی

اسپیکر قومی اسمبلی کی شہید میجر سید رب نواز طارق کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا۔

Related Articles

Back to top button