پشاور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔

0 34

جسٹس وقار سیٹھ کے خلاف نازیبا زبان پر وزیراعظم، وزیر قانون کو توہین عدالت کا نوٹسپشاور ہائی کورٹ نے سابق آرمی چیف پرویز مشرف سنگین غداری کیس میں خصوصی عدالت کے جج اور پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس وقار احمد سیٹھ کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کرنے پر توہین عدالت کے نوٹسز جاری کردیے۔ پشاور ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی۔ عدالت نے وزیراعظم عمران خان، وزیر قانون، وزیر سائنس ٹیکنالوجی فواد چوہدری، سابق مشیر اطلاعات فردوس عاشق اعوان اور پیمرا کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیے۔ عدالت نے خصوصی عدالت کے جج کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر 14 روز میں جواب طلب کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.