اہم خبریںپاکستان

حکومت نے نوکری دینے کا وعدہ نہیں ماحول بنانے کا کہا تھا،فواد چوہدری

اسلام آباد :  وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے ماحول بنانا ہے، جہاں نوکریاں ہوں یہ نہیں ہر شخص سرکاری نوکری ڈھونڈے کیونکہ حکومت نے کہا تھا کہ حکومت نہیں بلکہ پرائیویٹ سیکٹر نوکریاں دیتا ہے۔منگل کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ میں حیران ہوں کہ ہر بیان کیسے سیاق و سباق کے بغیر سرخی بنا دیا جاتا ہے،حکومت نے کہا تھا کہ نوکریاں حکومت نہیں بلکہ پرائیویٹ سیکٹر دیتا ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت نے ماحول بنانا ہے جہاں نوکریاں ہوں یہ نہیں ہر شخص سرکاری نوکری کرے۔(اح+اس)

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button