: اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، ناقص خوراک اور صفائی کے فقدان پر 5 بیکریاں و کارخانے سیل
اسلام آباد، 14 اکتوبر — عسکر انٹرنیشنل رپورٹ:
شہریوں کو معیاری اور محفوظ خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر طاہرہ صدیق کی خصوصی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے ترنول، 26 نمبر، جھنگی سیداں اور شمس کالونی میں اچانک
انسپکشنز کیں۔
کارروائی کے دوران ناقص صفائی اور غیر معیاری خوراک کی فراہمی پر پانچ بیکریاں اور کارخانے سیل کر دیے گئے، جبکہ 200 کلو گرام زائد المیعاد خوراکی اشیاء
تلف کر دی گئیں۔
ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے کہا کہ اسلام آباد میں زائد المیعاد اور ناقص خوراک کی فراہمی ہر صورت ناممکن بنائی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ شہر بھر میں فوڈ سیفٹی ٹیموں کی سرپرائز کارروائیاں عوامی صحت اور
خوراک کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے جاری ہیں
Comments are closed.