پاکستانتازہ ترین

آج چھوتے روز بھی ٹاؤن کمیٹی سکرنڈ کے گیٹ کے سامنے گندے پانی اور شہر میں کچرا گلی محلوں میں پھینکنے کے خلاف بھوک ہڑتال کرکے احتجاج جاری

سکرنڈ رپورٹ راج کماراوڈ
آج چھوتے روز بھی ٹاؤن کمیٹی سکرنڈ کے گیٹ کے سامنے گندے پانی اور شہر میں کچرا گلی محلوں میں پھینکنے کے خلاف بھوک ہڑتال کرکے احتجاج جاری، سکرنڈ شہر کی عظیم کالونی، عباس ٹاؤن، سید شبیر احمد شاہ، سٹی میں گندے پانی اور کچرے پھینکنے کے خلاف کشمیر کیریو، غلام مہدی، جانی مغل، علی اکبر چانڈیو، فوجی مراد کیریو، شاہ نواز مری، گلزار رند، ایوب کھوسہ، جنید جمالی اور دیگر شہریوں نے بھوک ہڑتال کرکے سخت احتجاج کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ گندے پانی اور کچرے سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے علاقہ مکین شدید مشکلات میں مبتلا ہیں۔ شہری مچر اور مکھیوں کے سبب ملیریا، گیسٹرو اور دیگر بیماری میں مبتلا ہوگئے ہیں جبکہ انتظامیہ کی خاموشی قابل تشویش ہے۔ ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ شہر میں گندگی اور پانی کے نکال کا مستقل بندوبست کیا جائے جس کے لیے پبلک ہیلتھ اتھارٹی ایم این اے سید غلام مصطفی شاہ ایم پی اے غلام قادر چانڈیو سے اپیل کرتے ہیں کہ مسئلہ مکمل طور پر حل کیا جائے مزید کہا کہ محکمہ موسمیات کی جانب سے شدید بارشیں بتائی گئی ہیں جس سے قبل انتظامات مکمل نا ہوئے تو شہریوں کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچے گا مسئلہ کے حل ہونے تک احتجاج جاری رہے گا۔

Related Articles

Back to top button