اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن۔
7 کاروائیوں کے دوران 6 ملزمان گرفتار.
کاروائیوں میں 7 کروڑ 28 لاکھ روپے سے زائد مالیت
کی 186.280 کلو گرام منشیات برآمد۔
جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر لاہور سےآسٹریلیا بھیجے جانے والے پارسل سے 4.3 کلو آئس برآمد۔
لاہور میں کوریئر آفس سے کرگستان بھجیے جانے والے پارسل سے جوتوں میں چھپائی گئی 380 گرام آئس برآمد۔
اسلام آباد میں فیض آباد بس ٹرمینل کے قریب ملزم کے قبضے سے 23 کلو آئس اور ایک کلو مشکوک مواد برآمد۔
رنگ روڈ، پشاور کے قریب 2 ملزمان کے قبضے سے 19.2
کلو چرس برآمد۔
رنگ روڈ پشاور کے قریب موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان کے قبضے سے 5 کلو ہیروئن برآمد۔
رنگ روڈ پشاور کے قریب ایک اور کاروائی کے دوران ملزم کے بیگ سے 8.4 کلو چرس برآمد۔
ہاکسبے روڈ کراچی میں واقع کمپنی کے گودام میں 2 کنٹینرز میں موجود مشینیری میں چھپائی گئی 105
کلو آئس اور 20 کلو ہیروئن برآمد ۔
گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
*ترجمان اے این ایف*

