آزاد کشمیر کے وزیر امور منگلا ڈیم ومنگلا ڈیم ہاؤسنگ اتھارٹی چوہدری قاسم مجید سے پیپلز پارٹی ضلع میرپور کے سیکرٹری سوشل میڈیا چوہدری معروف گجر کی قیادت میں صادق آباد کے وفد کی پیپلز سیکرٹریٹ کھنڈا موڑ میں ملاقات۔اس موقع پر اہلیان صادق آباد نے چوہدری معروف کوسیکرٹری سوشل میڈیا بنانے پر وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید اور قیادت کا شکریہ ادا کیا۔وفد نے چوہدری یاسر ممتاز کو ضلعی صدر بنانے اور ایک بہترین ضلعی تنظیم بنانے پر شکریہ ادا کیا۔اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید نے کہا کہ پیپلزپارٹی ہمیشہ اپنے ورکر کو عزت دیتی ہے پارٹی کے ورکر ہی پارٹی کی طاقت اور عزت ہیں وزیر حکومت نے ضلعی صدر چوہدری یاسرممتاز کو کہا کہ جلد از جلد حلقہ ایل اے ٹو چکسواری اور تحصیل کی تنظیموں کو مکمل کیا جائے اور وارڈ لیول تک تنظیم سازی کی جائے۔وفد نے صادق آباد میں ترقیاتی کام کروانے پر وزیر حکومت چوہدری قاسم مجید اور چیئرمین میو نسپل کمیٹی چوہدری نعیم حسین روپیال کا شکریہ ادا کیا۔چوہدری یاسر ممتاز نے کہا کہ جو پارٹی نے مجھ پراعتماد کیا ہے اس پر پورا اترونگا۔چیئرمین چوہدری نعیم روپیال نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں خدمت کی بنیاد پر الیکشن میں جائیں گے۔اس موقع پر کونسلرز ساجد نظامی، چوہدری حمزہ سابق کونسلر چوہدری سفیان ایوب، عابد بھٹی اور چوہدری یاسر آف بن کھیری بھی موجود تھے۔
Related Articles
Check Also
Close




