کوٹلی (پی آئی ڈی)کلہار سے درجنوں افراد اپنے پورے پورے خاندانوں اور رشتہ داروں سمیت وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک کے قافلہ میں شامل ہو گئے۔یونین کونسل چوکی ٹینڈہ واڈر کلہار سے ملک سلیم اپنے بھائیوں ملک نسیم ،ملک یاسین ،ملک صادق ،ملک لیاقت حسین ، سردار شبیر ، سردار اورنگزیب ، ملک شہاب سلیم و دیگر درجنوں افراد کیساتھ اپنے کنبے قبیلے سمیت وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک کے سیاسی قافلہ میں شامل ہو ئے۔ اس موقع پر حاجی شبیر ملک ، لیگل ایڈوئزر بلدیہ آفتاب ایڈووکیٹ ملک ، انچارچ ریسکیو 1122ضلع کوٹلی ماجد ملک ، پی آر او سعیدملک، سیکریٹری یونین کونسل کانیت ملک ، و دیگر بھی موجود تھے راج محل میں وزیر ہائیر ایجوکیشن ظفر اقبال ملک کی چار سالہ مثالی کارکردگی اور حلقہ راج محل کی ریکارڈ تعمیر و ترقی کو دیکھتے ہوۓ عوام جوق در جوق انکے ساتھ شامل ہو رہے ہیں۔وزیر ہائر ایجوکیشن نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعمیر و ترقی عوام کا حق ہے ہم عوام کی خدمت کا مشن پورا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ کزشتہ پینتیس سال سے راج محل کو دانستہ پسماندہ رکھا گیا ہم عوام کی طاقت سے ان محرومیوں کا ازالہ کرکے دم لیں گے۔
Check Also
Close




