بھارت سے سرحدی کشیدگی،نیپال کی پارلیمنٹ نے نئے نقشے کی منظوری دیدی

0 35

کھٹمنڈو:  نیپال کی پارلیمنٹ نے بھارت سے بڑھتے ہوئے سرحدی تنازع کے باوجودنئے نقشیکی منظوری دے دی۔نیپال کی پارلیمنٹ میں نقشے کے لیے دوتہائی اکثریت سے ترمیمی بل منظور کرلیا، نئے نقشے میں وہ علاقے بھی شامل ہیں جو بھارت کے ساتھ متنازع ہے ۔ دوسری جانب بھارت نے نیپال کے نئے نقشیکویک طرفہ قرار دیکر مسترد کر دیا ہے۔نیپال نے نیا نقشہ گزشتہ ماہ شائع کیا تھا، نئے نقشے کی منظوری کی خوشی میں کھٹمنڈو میں شہریوں نے شمعیں روشن کیں۔اس سے پہلے بھارت نے اتراکھنڈ کو لیپو لیخ سے ملانے والی نئی سڑک کا افتتاح کیا تھا۔ نیپال کے سابق وزیر اعظم پراچندا کا کہنا ہے نیپال معاملیکو پیچیدہ بنانا نہیں چاہتا، پرامن تصفیہ چاہتا ہے، چاہتے ہیں بھارت کے ساتھ متنازع مسائل پرامن طریقیسیحل ہوں۔خیال رہے کہ لیپولیخ کا علاقہ چین، نیپال اور بھارت کی سرحدوں سے متصل ہے، نیپال بھارت کے اس اقدام کے بعد ناراض ہے جب لیپولیخ میں قبضے کے معاملے پر نیپال میں بھارت مخالف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.