جامعہ گوادر میں “گوادر کوسٹل ڈویلپمنٹ ریسرچ سینٹر” کا قیام — بلو اکانومی اور سی پیک تعاون کو نئی سمت

20

عسکر انٹرنیشنل رپورٹ

اسلام آباد، 13 اکتوبر 2025 (عسکر انٹرنیشنل رپورٹ):
بلو اکانومی اور ساحلی ترقی کے فروغ کے لیے جامعہ گوادر نے گوادر کوسٹل ڈویلپمنٹ ریسرچ سینٹر قائم کر دیا۔ افتتاحی تقریب پاک۔چائنا ٹیکنیکل و ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کے میر احمد بخش لہری آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔

یہ تحقیقی مرکز پاکستان کے ساحلی علاقوں، سمندری ماحولیاتی نظام، آبی حیات، آبی زراعت اور ماحولیاتی پائیداری پر جامع اور تحقیقی مطالعات کرے گا۔

جامعہ گوادر کا یہ قدم سمندری تحقیق، پالیسی سازی، اور اقتصادی ترقی کے فروغ میں سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

اس موقع پر جامعہ گوادر اور چین کی سن یات سین یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یادداشت (MoU) پر بھی دستخط کیے گئے، جس کا مقصد مشترکہ تحقیقی منصوبے، علمی تبادلہ، فیکلٹی ڈیولپمنٹ اور ثقافتی تعاون کو فروغ دینا ہے۔

یہ معاہدہ سی پیک کے فریم ورک کے تحت دونوں ممالک کے درمیان علمی و تحقیقی تعلقات کو مزید مضبوط کرے گا اور خطے کی پائیدار ترقی میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔

ماہرین کے مطابق پاکستان کا ساحلی خطہ جنوبی ایشیا میں جغرافیائی اور جیو اکنامک اعتبار سے کلیدی حیثیت رکھتا ہے، اور ایسے اقدامات ملک کی بین الاقوامی اہمیت کو مزید بڑھا دیں گ

Comments are closed.