اہم خبریںپاکستان

ایف اے ٹی ایف اجلاس، وفاقی وزیر حماد اظہر کی سربراہی میں پاکستانی وفد پیرس پہنچ گیا

اسلام آباد:  ایف اے ٹی ایف کا اجلاس آج سے پیرس میں شروع ہو رہا ہے، وفاقی وزیر اقتصادی امور حماد اظہر کی سربراہی میں پاکستانی وفد اجلاس میں شرکت کے لیے پہنچ ہو گیا ہے۔فنانشل ایکشن ٹاسک فورس میں منی لانڈرنگ کی روک تھام اور دہشت گردی کی مالی امداد کے خاتمے کے لیے کیے گئے پاکستان کے اقدامت پر غور کیا جائے گا۔ پاکستان کے اقدامات سے ایف اے ٹی ایف کے مطمئن ہونے سے اسے گرے ایریا کی فہرست سے خارج کرنے کی کارروائی کا آغاز ہو سکتا ہے۔ایف اے ٹی ایف کا اجلاس 18 اکتوبر تک جاری رہے گا جس میں 205 ممالک اور عالمی تنظیمیں شرکت کریں گی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button