گھر سے کیش چوری کی واردات میں ملوث ملزم 24 گھنٹوں میں گرفتار

چوری کی گئی رقم 5 لاکھ 23 ہزار 5 سو (523500) رہیے برآمد، اصل مالک کے حوالے کردیے گئے۔

19

تفصیلات کے مطابق کل مورخہ 11 اکتوبر 2025 کو رات کے وقت نامعلوم ملزم نے ساکرو شہر میں شھزاد کھٹی کے گھر 523000 رہیے چوری کرلیے تھے جس کی رپورٹ تھانہ ساکرو پر شھزاد کھٹی کی مدعیت میں درج کردی گئی تھی۔

ایس ایس پی ٹھٹہ فاروق احمد بجارانی کے سخت احکامات پر ایس ایچ او تھانہ ساکرو انسپیکٹر مراد علی بکھرانی بمعہ اسٹاف نے بروقت کامیاب کارروائی کرکے ساکرو شہر میں کارروائی کرکے ملزم سہیل ولد محمد صدیق کھٹی کو گرفتار کرلیا۔

ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے اعتراف جرم بھی کرلیا ملزم کی نشاندہی پر ملزم کے گھر سے چوری کی گئی رقم 5 لاکھ 23 ہزار 5 سو (523500) رپیے برآمد کرلیے گئے۔

چوری شدہ کیش برآمد کرکے اصل مالک شھزاد کھٹی کے حوالے کردی گئی جس پر مدعی کی جانب سے ایس ایس پی ٹھٹہ اور ایس ایچ او تھانہ ساکرو کا شکریہ ادا کیا۔

ترجمان ٹھٹہ پولیس

Comments are closed.