اہم خبریںپاکستان

ڈاکٹرز سیاستدان نہیں، کم از کم ان پر اعتماد کرلینا چاہیے،فردوس عاشق اعوان

اسلام آباد:  وزیر اعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ ڈاکٹرز سیاستدان نہیں، کم از کم ان پر اعتماد کرلینا چاہیے، عدالتوں کے فیصلوں کے مطابق نواز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، آصف زرداری کے علاج کے حوالے سے عدالتوں میں درخواست دی جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا ای سی ایل میں نام ڈالنا اور نکالنا ایک پروسیس ہے، حکومت خود کسی کا نام ڈالتی ہے نہ نکال سکتی ہے، ہمارے پاس شریف میڈیکل سٹی کے میڈیکل بورڈ کی سفارشات آئی ہیں، حکومت پرائیویٹ میڈیکل بورڈ کی سفارشات پر عمل نہیں کرسکتی، حکومت خواہشات اور ارمانوں پر نہیں قانون کے مطابق چلتی ہے۔فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا چاہتے تھے نواز شریف، زرداری کیساتھ مولانا کا اسٹیمنا بھی ٹیسٹ ہو، مولانا کے کھلاڑی گرانڈ میں موجو دمگر نڈھال ہیں، کارکن میدان میں، مولانا بستر آرام میں، کیا یہ کھلا تضاد نہیں، مولانا کو فل ٹاس دی، انہوں نے کریز سے نکل کر چھکے لگائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button