اہم خبریںپاکستان

مقبوضہ کشمیر : بھارتی فورسز کی بربریت، ضلع اننت ناگ میں 3 نوجوان شہید

سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی بربریت جاری ہے، بھارتی فورسز نے ضلع اننت ناگ میں 3 نوجوانوں کو شہید کر دیا۔

مقبوضہ وادی کے ضلع اننت ناگ کے علاقے کوکر ناگ میں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑ میں نوجوانو ں کو شہید کیا۔ غاصب فوج نے گھر گھر تلاشی کے دوران کئی افراد کو گرفتار بھی کر لیا۔

علاقے میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بند کر دی گئی ہے۔ ظالمانہ کارروائی کے خلاف کشمیریوں نے احتجاج کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button