صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے جنرل منیجر ایس ایس جی سی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا
کوئٹہ 09نومبر :۔ صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے جنرل منیجر ایس ایس جی سی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔صوبائی وزیرداخلہ نے گیس پریشر کے حوالے سے انہیںآگاہ کیا اور انہیں بتایا کہ کوئٹہ اور بالخصوص قلات میں گیس پر یشر نہ ہونے کے برابر ہے۔ جنرل مینجر ایس ایس جی سی نے انہیں یقین دلایا کہ یس ایس جی سی کی خصوصی ٹیم کوئٹہ اور قلات میں مختلف جگہوں پر معائنہ کرکے گیس کی موجودہ صورتحال کو بہتر بنائے گی۔جس پر صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی خدمت صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔