کیچ میں دور دراز علاقوں میں صحت عامہ کی بہتری کے لیے موبائل کلینک کا آغاز

15

تربت، 9 اکتوبر 2025: ضلع کیچ میں صحت عامہ کے فروغ اور دور دراز علاقوں کے عوام کو طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے موبائل کلینک شروع کیا گیا ہے۔ اس کلینک کے ذریعے بچوں، بزرگ شہریوں اور حاملہ خواتین تک بنیادی طبی معائنہ، ادویات کی فراہمی اور ویکسینیشن کی خدمات پہنچائی جائیں گی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عزیز دشتی نے کہا کہ یہ اقدام خاص طور پر ایسے علاقوں میں زندگی بچانے کے لیے انتہائی اہمیت رکھتا ہے جہاں بنیادی طبی سہولیات موجود نہیں ہیں۔

موبائل کلینک کا عملہ مریضوں کو فوری طبی خدمات فراہم کرے گا اور انہیں بیماریوں سے بچاؤ کے حوالے سے آگاہ کرے گا۔ ڈاکٹر عزیز نے عوام پر زور دیا کہ وہ موبائل کلینک کے پروگرام میں بھرپور حصہ لیں اور بچوں کو ویکسینز اور دیگر ضروری علاج کے لیے کلینک میں لائیں تاکہ وہ صحت مند اور بیماریوں سے محفوظ رہیں۔

Comments are closed.