ضلع کوہلو کی تاریخ میں کرکٹ کا سب سے بڑا اور تاریخی فائنل میچ 10 جولائی 2025 کو نیشنل اسٹیڈیم کوہلو میں منعقد ہوگا

20

کوہلو (نامہ نگار)ضلع کوہلو کی تاریخ میں کرکٹ کا سب سے بڑا اور تاریخی فائنل میچ 10 جولائی 2025 کو نیشنل اسٹیڈیم کوہلو میں منعقد ہوگا یہ میچ انٹر ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ 2025 (مرحوم جرنلسٹ عبدالقیوم میموریل) کا فائنل مقابلہ ہوگا جس کے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اس ایونٹ کو یادگار بنانے کے لیے نہ صرف رنگارنگ تقریبات رکھی گئی ہیں بلکہ ونر ٹیم کے لیے ایک نئی سی ڈی موٹر سائیکل بطور انعام بھی رکھی گئی ہے اس تاریخی ٹورنامنٹ کے بانی منتظم اور میزبان سید ظفر شاہ ہیں جنہوں نے اس ایونٹ کے انعقاد میں اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے نہ صرف کوہلو کے نوجوانوں کو کرکٹ کے میدان میں جوڑنے کا مشن لیا بلکہ ہر میچ کے کامیاب اور باوقار انعقاد کو بھی یقینی بنایا فائنل میچ میں زرکون ٹائیگرز اور ژنگ چیلنجرز کے مابین سخت مقابلہ متوقع ہے دونوں ٹیموں نے سیمی فائنلز میں شاندار کھیل پیش کیا اور اب ٹرافی کے لیے آمنے سامنے ہوں گی شائقین کرکٹ ایک انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلے کی توقع کر رہے ہیں منتظمین کے مطابق اس ایونٹ میں تمام شائقین کرکٹ کو مدعو کیا گیا ہے اور ان کی شرکت ہی اس ایونٹ کو کامیاب اور یادگار بنائے گی میچ کا آغاز شام 4:30 بجے ہوگا اور عوام سے وقت پر پہنچنے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ انتظامات بخوبی نمٹائے جا سکیںاس موقع پر میزبان سید ظفر شاہ کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد صرف ایک کھیل کا مقابلہ نہیں بلکہ نوجوانوں کو صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا اور معاشرتی ہم آہنگی کو فروغ دینا ہے ہم چاہتے ہیں کہ کوہلو میں کھیلوں کے میدان دوبارہ آباد ہوں اور نوجوان نسل مثبت سمت میں قدم بڑھائے مزید بتایا گیا ہے کہ میچ کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ شرکاء پرامن اور خوشگوار ماحول میں میچ سے لطف اندوز ہو سکیں

Comments are closed.