وفاقی وزیر احسن اقبال کا ’’ اُڑان پاکستان اوورسیز سمر انٹرن شپ اسکالرز پروگرام‘ ‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

19

وفاقی وزیر احسن اقبال کا ’’ اُڑان پاکستان اوورسیز سمر انٹرن شپ اسکالرز پروگرام‘ ‘ کی افتتاحی تقریب سے خطاب

یہ پروگرام وزیراعظم کے فلیگ شپ منصوبے ’’بااختیار نوجوان‘‘ کا حصہ ہے احسن اقبال

بیرونِ ملک زیرِ تعلیم پاکستانی طلبہ کو قومی ترقی سے جوڑنے اور حکومتی اداروں میں عملی تجربہ فراہم کرنا پروگرام کا بنیادی مقصد ہے، احسن اقبال

وزارتِ منصوبہ بندی کا یہ فلیگ شپ پروگرام وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے تحت تشکیل دیا گیا، احسن اقبال

پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بیرونِ ملک مقیم پاکستانی طلبہ نے حکومتی سطح پر انٹرن شپ پروگرام میں شرکت کی، احسن اقبال

اوورسیز پاکستانیوں کا حکومتِ پاکستان پر اعتماد اس شرکت سے ظاہر ہوتا ہے، احسن اقبال

چھ ہفتوں پر مشتمل اس پروگرام میں بین الاقوامی شہرت یافتہ جامعات کے 31 منتخب طلبہ شریک ہیں، احسن اقبال

طلبہ پلاننگ کمیشن کے توانائی، انفراسٹرکچر، برآمدات، ای-پاکستان، اور ماحولیاتی تحفظ و خوراک جیسے اہم شعبہ جات میں کام کریں گے، احسن اقبال

یہ شعبہ جات ’’اُڑان پاکستان‘‘ کے پانچ ستون (فائیو ایز) کی نمائندگی کرتے ہیں، احسن اقبال

انٹرن شپ محض انتظامی امور تک محدود نہیں بلکہ طلبہ کو ان کے شعبہ تعلیم و مہارت سے متعلق منصوبوں پر کام کا موقع ملے گا، احسن اقبال

دنیا بھر کے 45 سے زائد ممالک سے 2,300 سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں، احسن اقبال

کڑے انتخابی عمل کے بعد 31 طلبہ اس منفرد اور باوقار پروگرام کے لیے منتخب ہوئے، احسن اقبال

یہ محض اسکالر پروگرام نہیں بلکہ ایک ایسے سفر کی شروعات ہے جو آپ کی جڑوں کو ذمہ داری سے، تعلیم کو قیادت سے، اور جذبے کو ترقی سے جوڑتا ہے، احسن اقبال

یہ طلبہ وطن واپس آ کر پاکستان کے روشن مستقبل میں اپنا کردار ادا کریں گے، احسن اقبال

اوورسیز پاکستانی خاندانوں نے موجودہ حکومت پر بھرپور اعتماد ظاہر کیا ہے، احسن اقبال

یہ نوجوان ’’یوتھ کی اُڑان‘‘ کے سفیر اور قومی ترقی کے معمار ہیں، احسن اقبال

پاکستان کی 60 فیصد سے زائد آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوانوں پر مشتمل ہے، جو ہمارا قیمتی اسٹریٹجک اثاثہ ہے، احسن اقبال

اگر یہ اثاثہ متحرک نہ ہو تو ضائع ہو جاتا ہے، احسن اقبال

’’اُڑان پاکستان‘‘ پانچ سالہ نیشنل اکنامک ٹرانسفارمیشن پلان ہے جو نوجوانوں کی توانائی، خیالات اور امنگوں پر استوار ہے، احسن اقبال

یہ نوجوان حکومتِ پاکستان کے نظام کو قریب سے سمجھیں گے اور ترقیاتی عمل میں شریک ہوں گے، احسن اقبال

’’اُڑان پاکستان‘‘ ایک قومی تحریک ہے جو ایک ملین نوجوانوں کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانے کے عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، احسن اقبال

اپریل 2022 میں حکومت سنبھالنے کے وقت پاکستان دیوالیہ پن کے دہانے پر تھا، احسن اقبال

وزارتِ خزانہ نے ترقیاتی بجٹ کی آخری سہ ماہی کے فنڈز جاری کرنے سے معذرت کر لی تھی، احسن اقبال

یہ صورتحال ملک کے اندرونی دیوالیہ پن کی غماز تھی، احسن اقبال

اس وقت ملک میں افواہیں تھیں کہ پاکستان چار یا چھ ہفتوں میں دیوالیہ ہو جائے گا، احسن اقبال

حکومت نے شدید مالی بحران کے باوجود ہمت کے ساتھ مشکل فیصلے کیے، احسن اقبال

وزیراعظم شہباز شریف نے قومی مفاد میں سخت مگر ضروری فیصلے کیے، احسن اقبال

آئی ایم ایف کی سخت شرائط قبول کرنا ناگزیر تھا کیونکہ کوئی اور راستہ نہ تھا، احسن اقبال

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ایک ماہ میں 150 روپے فی لیٹر بڑھانا آسان نہ تھا، احسن اقبال

پاکستان کی تاریخ میں 25 پیسے چینی مہنگی کرنے پر حکومتیں گرتی رہیں، احسن اقبال

اتنی مہنگائی کے باوجود ملک بھر میں کوئی بڑا احتجاج نہ ہوا کیونکہ عوام نے حالات کو سمجھا، احسن اقبال

آج معیشت سنبھل چکی ہے، مہنگائی 38 فیصد سے کم ہو کر 4 فیصد رہ گئی ہے، احسن اقبال

پاکستان اسٹاک مارکیٹ 40 ہزار سے بڑھ کر 1 لاکھ 30 ہزار انڈیکس تک پہنچ گئی ہے، احسن اقبال

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور عالمی ریٹنگ ایجنسیوں نے معیشت کی درجہ بندی بہتر کر دی ہے، احسن اقبال

پاکستان کی عالمی سطح پر تنہائی ختم ہو چکی ہے اور اہم ممالک کے ساتھ تعلقات بحال ہو گئے ہیں، احسن اقبال

Comments are closed.